پہلی دو روزہ بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس 26-27 جنوری 2013ء کو ایوانِ صنعت و تجارت (چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) لاہور پاکستان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ پر کانفرنس براہ راست دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کانفرنس کے مقام میں تاخیر کی بڑی وجہ یہ تھی کہ کوئی ایسی جگہ منتخب کی جائے جو جنرل بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن، ڈائیوو ٹرمینل اور ائر پورٹ سے مناسب فاصلے پر ہونے کے ساتھ ساتھ لاہور کے اہم مقامات کے قریب بھی ہو۔ ایسے میں ایوانِ صنعت و تجارت کو ہی بہترین جگہ پایا۔