پہلی دو روزہ بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس دراصل ”اردو بلاگرز کانفرنس“ ہے یعنی یہ اردو بلاگرز کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔ مگر کانفرنس میں اردو بلاگرز کےساتھ ساتھ اردو بلاگنگ سے دلچسپی رکھنے والا ہر خاص و عام شرکت کر سکتا ہے۔ اردو بلاگرز سمیت ہر خاص و عام کو کانفرنس میں شریک ہونے کے لئے رجسٹریشن کروانی ہو گی اور رجسٹریشن کے بعد دعوت نامہ بذریعہ ای میل بھیجا جائے گا۔ جس میں دعوت نامہ کے ساتھ ساتھ چند دیگر معلومات ہو گی۔ اس معلومات کے ذریعے معزز مہمان کانفرنس کے استقبالیہ پر اپنی پہچان کروا کر اپنا کارڈ حاصل کر کے کانفرنس میں شریک ہو سکے گا۔ یاد رہے ضلع لاہور کے علاوہ دیگر شہروں سے آنے والے صرف ”اردو بلاگرز“ کے قیام و طعام یعنی رات ٹھہرانا اور کھانا کانفرنس کی انتظامیہ کے ذمہ ہو گا۔

اردو بلاگرز اور اردو بلاگنگ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے رجسٹریشن فارم

میڈیا کے نمائندوں کے لئے رجسٹریشن فارم

اردو بلاگر کی حیثیت سے شرکت کرنے کے شرائط و ضوابط

  • بلاگ اردو میں ہو نہ کہ رومن یا تصویری اردو میں۔ ویڈیو یا آڈیو قسم کا بلاگ ہونے کی صورت میں بلاگ کا مواد اردو میں ہو۔
  • جنوری 2013ء سے پہلے پہلے بلاگ کی عمر کم از کم چھ مہینے اور بلاگ پر بیس ایسی پوسٹ ہونی چاہئیں جن کا مواد بلاگر کی اپنی تخلیق ہو نہ کہ کسی دوسرے کا مواد۔
  • بلاگ فحش، غیر اخلاقی، تعصب پر مبنی یا کسی بھی مذہب یا فرقے کے خلاف توہین آمیز مواد پر مشتمل نہ ہو۔