27-26 جنوری 2013ء کو ہم پہلی دو روزہ بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس لاہور پاکستان میں منعقد کروانے جا رہے ہیں۔ جلد ہی کانفرنس کی حتمی شکل آپ کے سامنے پیش کر دی جائے گی۔ اس پوسٹ کے ذریعے تمام احباب کو یہ اطلاع دینی ہے کہ ہم کانفرنس کے حوالے سے ہی ایک خصوصی میگزین کی صورت میں ”اردو بلاگنگ گائیڈ“ شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس میگزین میں جہاں اردو بلاگنگ کے متعلق دیگر مواد ہو گا وہیں پر ”اردو بلاگز ڈائریکٹری“ بھی ہو گی۔ اس سلسلے میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ تمام اردو بلاگرز جلد سے جلد اردو بلاگز ڈائریکٹری فارم کے ذریعے درج معلومات فراہم کر دیں۔ تاکہ میگزین میں شائع ہونے والی اردو بلاگز ڈائریکٹری میں تمام اردو بلاگرز شامل ہو سکیں۔ بلاگ کی شمولیت کی آخری تاریخ پانچ 30 جنوری 2013ء ہے۔

درکار معلومات

  • بلاگر کا نام (کسی ادارے یا گروپ کا بلاگ ہونے کی صورت میں ادارے یا گروپ کا نام)
  • ای میل
  • بلاگ کا لنک
  • بلاگ کا عنوان
  • بلاگ کا مختصر تعارف

شرائط و ضوابط

  • تمام معلومات ”اردو“ میں ہونی چاہیئے نہ کہ گرافک یا رومن میں۔
  • بلاگ کا تعارف نہایت مختصر یعنی ایک دو فقروں میں تقریباً ڈیڑھ سو ”حروف“ پر مشتمل ہونا چاہئے۔
  • جنوری 2013ء سے پہلے پہلے کم از کم بلاگ کی عمر چھ مہینے اور بلاگ پر بیس ایسی پوسٹ ہونی چاہئیں جن کا مواد بلاگر کی اپنی تخلیق ہو نہ کہ کسی دوسرے کا مواد۔
  • ادھوری، غلط یا شرائط و ضوابط کے خلاف معلومات ہونے کی صورت میں اردو بلاگ فورم، میگزین کی اردو بلاگ ڈائریکٹری میں معلومات نہ شائع کرنے کا مجاز ہو گا۔

معلومات موصول ہونے پر آپ کو رسید کے طور پر جوابی پیغام مل جائے گا۔ ہو سکتا ہے کچھ احباب کو شرائط و ضوابط پر اعتراض ہو مگر اردو بلاگ فورم اردو بلاگرز اور اردو بلاگنگ کی بہتر سے بہتر ترقی و ترویج کی وجہ سے مجبور ہے۔

ہم باہمی مشاورت کے قائل ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کہیں پر اردو بلاگ فورم سے کچھ غلط ہو رہا ہے تو دلیل اور حوالے سے بات کریں۔ ہماری کوشش ہو گی کہ اکثریت کی رائے کا احترام کیا جائے۔ آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔