اردو اور پاکستان سے محبت کرنے والے، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے چند دوستوں نے مل کر ”اردو بلاگ فورم“ بنایا ہے۔ گو کہ اردو بلاگ فورم کی مشاورتی کونسل میں لکھاری، صحافی، بین الاقوامی جامعات( یونیورسٹیز) کے اردو اساتذہ اور چند اردو بلاگرز وغیرہ شامل ہیں مگر یاد رکھیں کہ ہر ”اردو بلاگر“ اس فورم کا حصہ ہے۔ ہماری پہلی اور آخری کوشش یہی ہے کہ اس فورم کے زیر اہتمام جو بھی کیا جائے وہ اردو بلاگرز کے مشوروں سے کیا جائے کیونکہ ہم باہمی مشاورت کے قائل ہیں نہ کہ بادشاہت کے۔ لہٰذا اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کہیں پر اردو بلاگ فورم سے کچھ غلط ہو رہا ہے تو دلیل اور حوالے سے بات کریں۔ ہماری کوشش ہو گی کہ اکثریت کی رائے کا احترام کیا جائے۔ آپ کی رائے کا انتظار رہے گا۔

27-26 جنوری 2013ء کو لاہور پاکستان میں پہلی دو روزہ بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کانفرنس سے ہی اردو بلاگ فورم کا باقاعدہ آغاز ہو گا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

ہمارے اغراض و مقاصد