اردو بلاگرز کانفرنس 2013ء کا مقام

پہلی دو روزہ بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس 26-27 جنوری 2013ء کو ایوانِ صنعت و تجارت (چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) لاہور پاکستان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ پر کانفرنس براہ راست دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کانفرنس کے مقام میں تاخیر کی بڑی وجہ یہ تھی کہ کوئی ایسی جگہ منتخب کی جائے جو جنرل بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن، ڈائیوو ٹرمینل اور ائر پورٹ سے مناسب فاصلے پر ہونے کے ساتھ ساتھ لاہور کے اہم مقامات کے قریب بھی ہو۔ ایسے میں ایوانِ صنعت و تجارت کو ہی بہترین جگہ پایا۔

6 آراء

اردو بلاگرز کانفرنس کی براہ راست نشریات

اردو بلاگرز کانفرنس 26-27 جنوری 2013ء کو ایوانِ صنعت و تجارت لاہور پاکستان سے 10 تا 4 بجے براہ راست نشر کی جا رہی ہے۔

اردو بلاگرز اور ان کی بلاگنگ کا تعارف انہیں کی زبانی

کانفرنس کے سیشن چند اردو بلاگرز اور ان کی بلاگنگ کا تعارف انہیں کی زبانی میں جس اردو بلاگر کی خواہش ہو اسے شامل کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ خود شامل نہیں ہو سکتے مگر کسی دوسرے بلاگر اور اس کی بلاگنگ کا تعارف جاننے کے خواہش مند ہیں تو ہمیں ایسے بلاگر کا نام اور بلاگ کا لنک کمنٹ یا رابطہ کر کے بتائیں

اردو بلاگرز کانفرنس 2013ء کی تفصیلات

دو روزہ بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس لاہور پاکستان میں منعقد ہو گی۔ تمام شرکاء 26 جنوری 2013ء بروز ہفتہ صبح 09:00 سے 10:00 تک استقبالیہ پر آپ اپنا شمولیت نمبر بتا کر شمولیت کارڈ حاصل کر کے کانفرنس میں شریک ہو سکیں گے۔ کانفرنس میں درج ذیل موضوعات زیرِ بحث آئیں گے۔

اردو بلاگنگ کے ترقی دہندہ کو اعزاز

کانفرنس میں ایک سیشن ایسا ہو گا جس میں اردو بلاگنگ کی ترقی کے لئے کام کرنے والوں کو شیلڈز یا اعزازی اسناد وغیرہ دی جائیں گی۔ ہمیں ایسے افراد، اداروں یا گروپس وغیرہ کے نام اور ان کے کام کی تفصیلات درکار ہیں جنہوں نے اردو بلاگنگ کی ترویج و ترقی کے لئے کام کیا ہو۔

بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس 2013ء

جنوری 2013ء میں لاہور پاکستان میں پہلی دو روزہ بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں اردو بلاگنگ سے دلچسپی رکھنے والا ہر خاص و عام شرکت کر سکتا ہے، مگر شرکت کے لئے رجسٹریشن اور رجسٹریشن کے بعد اردو بلاگ فورم کی طرف سے دعوت نامہ ضروری ہے۔

اردو بلاگرز کے ماسٹر پیس

تمام احباب کو یہ اطلاع دینی ہے کہ ہم کانفرنس کے حوالے سے ہی ایک خصوصی میگزین کی صورت میں ”اردو بلاگنگ گائیڈ“ شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس میگزین میں جہاں اردو بلاگنگ کے متعلق دیگر مواد ہو گا وہیں پر چند اردو بلاگرز کی ایک ایک تحریر شائع کی جائے گی۔ تمام اردو بلاگرز اپنی شاہکار تحریر کا لنک دس جنوری 2013ء سے پہلے پہلے فراہم کر دیں۔

اردو بلاگز کی ڈائریکٹری

تمام احباب کو یہ اطلاع دینی ہے کہ کانفرنس کے حوالے سے ہی ہم اردو بلاگنگ پر ایک خصوصی میگزین شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس میگزین میں جہاں اردو بلاگنگ کے متعلق دیگر مواد ہو گا وہیں پر اردو بلاگز ڈائریکٹری بھی ہو گی۔ تمام اردو بلاگرز دس جنوری 2013ء سے پہلے پہلے اپنے بلاگ کی معلومات فراہم کر دیں۔